پاکستان مخالف جعلی اکاؤنٹس بند کیے جائیں: پی ٹی اے کا ٹویٹر سے رابطہ

پاکستان مخالف جعلی اکاؤنٹس بند کیے جائیں: پی ٹی اے کا ٹویٹر سے رابطہ

یاد رہے کہ منگل کو ٹوئٹر پر پاکستان میں خانہ جنگی کے حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ان میں سے متعدد اکاؤنٹس ٹوئٹر کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں۔

پی ٹی اے نے ٹوئٹر سے دنیا بھر سے چلنے والے اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا ہے جو پاکستان کے خلاف منفی پروپیگینڈا کر رہے ہیں۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹوئٹر کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی اپنے ملازمین کو اس حوالے سے آگاہی دے تاکہ اس پلیٹ فارم کو غلط معلومات پھیلانے والے پروپیگنڈا کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان، اس کے شہروں اور اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلانے کی موجودہ مہم کے تناظر میں پی ٹی اے نے ٹویٹر پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہینڈلز کو مؤثر طریقے سے بلاک کرے۔

پی ٹی اے نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ یہ بات ریگولیٹر کے لیے مایوس کن ہے کہ بے بنیاد معلومات پھیلاؤ میں ٹویٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، تاہم وہ اب بھی استثنیٰ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، پی ٹی اے نے پلیٹ فارم سے کہا کہ وہ اپنے اصولوں اور پالیسیوں کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے۔