بینکوں سے ایک دن کے دوران ایک ہزار روپے نکلوانے والے میسج جعلی قرار

Published On 23 January,2021 05:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بینکوں سے ایک دن کے دوران ایک ہزا روپے نکلوانے والے میسج جعلی ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے خود سے منسوب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس پیغام کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی حد ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

بینک اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کی جانب سے یہ شکایت سامنے آئی تھی کہ انہیں موبائل پر ایک نمبر سے میسج موصول ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق 23 جنوری سے 31 جنوری تک اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی حد ایک ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔