دفتر خارجہ نے آئی اے ای اے وفد کے دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کر دی

Published On 16 March,2024 02:13 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورے پاکستان سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، آئی اے ای اے کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں بھی آئی اے ای اے کیساتھ کسی پالیسی پر بات چیت کا منصوبہ نہیں ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023ء میں پاکستان کا دورہ کیا، اس موقع پر وزارت خارجہ نے میڈیا کو بریفنگ جاری کی تھی۔
 

Advertisement