راجکمار راؤ کی ٹرولنگ کے بعد پلاسٹک سرجری کروانے کی تردید

Published On 20 April,2024 09:03 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار راجکمار راؤ نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے بعد پلاسٹک سرجری کروانے کی تردید کر دی۔

اداکار راجکمار راؤ کی ایک ایونٹ میں شرکت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں ٹرول کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ راجکمار راؤ نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے جبکہ اس سے متعلق ان پر میمز بھی بنائی گئیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ اگر آپ نے وہ تصویر دیکھی ہے تو وہ میری نہیں ہے، یہ کسی نے مذاق کیا ہے اور یہ ایک ٹچ اپ تصویر ہے۔

راجکمار نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر تصویر سامنے آنے کے بعد لوگوں نے میری پرانی تصاویر نکالیں اور پلاسٹک سرجری جیسے الزامات بھی لگانا شروع کردیئے جبکہ میں تو چھری کے نیچے کبھی آیا ہی نہیں ہوں۔ 

Advertisement