بھارتی وزیر داخلہ کے ہیلی کاپٹر حادثے بارے خبر بے بنیاد قرار

Published On 30 April,2024 01:17 pm

نیو دہلی :(ویب ڈیسک ) بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے سے بچنے کی خبر بے بنیاد قرار دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو ریاست بہار میں تیز ہواؤں کے باعث ٹیک آف کے وقت ہیلی کاپٹر کو توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا،امیت شاہ ریلی میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

بعدازاں حکومتی ذرائع نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ کوئی مسائل نہیں تھے، کچھ  بھارتی چینلز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ بہار سے ٹیک آف کے وقت ہیلی کاپٹر کو توازن کا مسئلہ تھا تاہم ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل  بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے انتخابی ریلی میں اپوزیشن پر تنقید کی تھی۔