جناح ہسپتال میں خودکشی سے بچاو کے عالمی دن پر سیمینار، ذہنی صحت سے متعلق آگاہی دی گئی

Published On 09 September,2020 03:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جناح ہسپتال کراچی میں خودکشی سے بچاو کا عالمی دن ڈیپارٹمنٹ آف سائیکیٹری اور پاکستان سائیکیٹری سوسائٹی کے تحت منایا گیا، سیمینار میں خودکشی اور ذہنی صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں سالانہ دس لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں۔ کورونا سے لوگوں کے مرنے پر شور مچایا گیا، خودکشی سے مرنے پر بھی روشنی ڈالنی چاہیے۔

بیس سے انتیس سال کے لوگوں میں خودکشی کا رجحان زیادہ ہوتا ہے۔ سائیکو تھراپی سے خودکشی کی سوچ کو روکا جا سکتا ہے۔ خودکشی مخالف سوچ کو فروغ دینا چاہئے۔ پاکستان میں خودکشی سے مرنے والوں کو ڈیٹا موجود نہیں ہے، پبجی گیم براہ راست رویہ کو متاثر کرتا ہے۔