ماہرین صحت کا کھلے دودھ کو استعمال نہ کرنے کا مشورہ

Published On 15 December,2020 04:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دودھ بلاشبہ ایک ایسی مکمل غذا ہے جس سے نہ صرف جسم توانا ہوتا ہے بلکہ بہت سے بیماریوں سے چھٹکارا بھی حاصل کیا جاسکتا ہے،پشاور میں کھلے عام مضر صحت دودھ فروخت کیا جارہا ہے، ماہرین صحت نے بھی مارکیٹ میں ملنے والے کھلے کو استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دودھ میں کیلشیم، پروٹین، وٹامن (اے، کے اور بی 12)، امائنو ایسڈز، فائبر، سوڈیم اور دیگر خصوصیات شامل ہیں،جو جسم کو توانائی بخشنے میں اہم کردارادا کرتی ہیں۔

دودھ کی زیادہ مقدار حاصل کرنے کےلیے بھیسنوں کو انجکشن لگانے کا عمل بھی تقریباً ہر فارم اور گھر میں کیا جاتا ہے، اس قسم کے دودھ کے استعمال سے انسانی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ماہرین صحت نے کچھ یوں ماہرانہ رائے دی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی کھلے دودھ کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے ،افسران کے مطابق کھلے دودھ میں پانی کے علاوہ سوڈا اور کیمیکل ملائے جاتے ہیں ،اس قسم کے دودھ کو کارروائیوں کے دوران موقع پر تلف کردیا جاتا ہے

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں کھلے دودھ کے استعمال کا رجحان زیادہ ہے