خیبرپختونخوا میں غیرحاضر طبی عملے کیخلاف کارروائی کا آغاز

Published On 03 April,2024 11:41 am

پشاور: (دنیانیوز) خیبر پختونخوا میں غیرحاضر طبی عملے کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ، ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی عملے کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

ڈی جی ہیلتھ نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو آخری نوٹسز بھیج دیئے ۔

صوبائی وزیر صحت قاسم علی شاہ کاکہنا ہے کہ 15 ڈینٹل سرجنز تین سال سے زائد عرصے کیلئے ڈیوٹی سے غائب ہیں ، ڈاکٹرزکوعوام کا مسیحا کا کردار نبھانا ہوگا ورنہ تادیبی کارروائی کرینگے، جو بھی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیتا ان کو ہیلتھ سے چلتا کریں۔

وزیر صحت نے کہا کہ بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والےعملے کیخلاف کارروائی کی جائے ، ڈی ایچ اوز اور ایم ایس صاحبان اپنے سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں۔
 

Advertisement