ملتان سے جعلی ادویات کا ذخیرہ پکڑا گیا، دو ملزم گرفتار

Published On 07 April,2024 11:02 am

بھکر:(دنیا نیوز) کروڑوں روپے مالیت کی جعلی ادویات کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا،دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

ڈرگ ٹاسک فورس بھکر کی ٹیم نے راولپنڈی لیبارٹری سے تمام سیمپل جعلی ثابت ہونے پر بوسن روڈ ملتان کے علاقے میں کارروائی کی، ٹیم نے خفیہ گودام سیل کرکے تمام سٹاک قبضہ میں لے لیا۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ  ملزمان نے خود ساختہ غیر رجسٹرڈ کمپنیاں بنا رکھی ہیں، جعلی ادویات پاکستان بھر میں سپلائی ہورہی تھی ، بھاری مشینری سے روزانہ لاکھوں روپے کی جعلی ادویات تیار ہوتی ، پکڑے گئے ذخیرہ میں انسانی جان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔

ڈرگ ٹاسک فورس نے بتایا کہ مختلف امراض میں استعمال ہونے والی ہزاروں کی تعداد میں گولیاں ، کیپسول ، ڈراپس، سیرپ اور جعلی اینٹی بائیوٹک ادویات ضبط کی گئیں، یہ ادویات ماں بچہ کی صحت ، وٹامن ڈی ، معدہ کہ امراض میں استعمال ہوتی تھی۔

واضح رہے چند روز قبل منڈی بہاؤالدین اور راولپنڈی سے بھی بڑی تعداد میں جعلی کریمیں اور ادویات پکڑی گئی تھیں۔

Advertisement