محکمہ صحت نے مریضوں کی آسانی کے لیے شکایات نمبر جاری کر دیا

Published On 18 April,2024 05:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے مریضوں کی آسانی کے لیے شکایات نمبر جاری کر دیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علاج معالجے کے لیے آنے والے افراد کسی بھی شکایت کی صورت میں شکایات نمبر پر اپنی شکایت رجسٹر کرائیں۔

حکام محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے پر متعلقہ حکام کارروائی کریں گے، تمام ہسپتالوں کو بینرز پر شکایات نمبر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Advertisement