ارجنٹ پاسپورٹ کی عدم فراہمی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

Published On 24 May 2013 01:55 PM 

اسلام آباد (دنیا نیوز) ارجنٹ پاسپورٹ کی عدم فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

راجا سمیع الحق کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر مشین ریڈایبل پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام سے ارجنٹ فیس کی مد میں پیسے وصول کئے جاتے ہیں تاہم پاسپورٹ مقررہ مدت میں نہیں ملتا۔ پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر سے عوام اور ملک کو مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ دیر سے فراہم کرنے پر ارجنٹ فیس بھی واپس نہیں کی جاتی۔