نوازشریف کے وزیراعظم بننے پر بھارتی گاؤں میں جشن

نوازشریف کے وزیراعظم بننے پر بھارتی گاؤں میں جشن
نئی دلی: (دنیا نیوز) برصغیر کی تقسیم سے قبل میاں نواز شریف کے آبائو اجداد امرتسر کے گاؤں جاتی امراء میں رہتے تھے جہاں نواز شریف کے وزیراعظم بننے پر لوگوں نے بھرپور خوشیاں منائیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے نواز شریف اس دھرتی کے سپوت ہیں اور وہ ان کے وزیراعظم بننے پر بےحد خوش ہیں۔ مقامی گور دوارے میں حلف اٹھانے سے قبل نواز شریف کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر جاتی امراء کے لوگوں نے بےحد خوشیاں منائیں۔