کراچی،لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار،خواتین نے چپلوں سے دھنائی کر ڈالی

کراچی،لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار،خواتین نے چپلوں سے دھنائی کر ڈالی
اورنگی ٹاؤن سیکٹر11 ایل بلاک میں ملزم اشرف ایک چھ سالہ بچی کو ایک ڈسپنسری کی چھت پر لے گیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، ایس پی ویسٹ چوہدری اسد کے مطابق بچی اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک سے ملی۔ بچی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس چھاپہ مار کر ملزم اشرف کو تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود سے گرفتار کر لیا۔ملزم کے ڈی اے میں چپراسی ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس ملزم کے تھانے لے کرآئی تو وہاں علاقے کی خواتین کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی اور غصے میں مشتعل خواتین ملزم کی چپلوں سے پٹائی کی۔ پولیس نے ملزم کو ان خواتین بچا کر تھانے میں دوسری جگہ منتقل کر دیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کے 20 ہزار روپے نقد انعام اور سناد دینے کا اعلان کیا ہے۔