موقع ملا تو ملالہ پر پھر حملہ کریں گے: طالبان

موقع ملا تو ملالہ پر پھر حملہ کریں گے: طالبان
غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان رہنما نے کہا کہ اب ملالہ کو قتل کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں جس نے اسلام کو تنقید کا نشانہ بنایا ترجمان کا کہنا تھاکہ ملالہ نے اسلام پر حملہ کیا اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کی اسی وجہ سے ہم نے اسے مارنے کی کوشش کی اور اگر ہمیں دوبارہ موقع ملے گا تو ہم اسے یقین طور پر قتل کردینگے اور اسے مار کر ہمیں فخر محسوس ہوگا شاہد اللہ شاہد کا مزید کہنا تھا کہ اسلام میں عورتوں کو قتل کرنا ممنوع ہے سوائے ان کے جو کافروں کو مسلمانوں کیخلاف جنگ مدد فراہم کرتے ہیں یاد رہے کہ سولہ سالہ ملالہ یوسفزئی گزشتہ سال طالبان کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد اس وقت برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔