'تحریک انصاف ڈالر نہیں روک پائی ،نیٹو سپلائی کیا روکے گی'

'تحریک انصاف ڈالر نہیں روک پائی ،نیٹو سپلائی کیا روکے گی'
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا گزشتہ حکومت میں پارلیمنٹ کا رخ موڑ دیا تھا ، اب حکومت کا رخ موڑنا ہے ۔ پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے حکومت کو کون سی قوت روک رہی ہے ۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ سیاسی ادارے فیصلہ کریں اور دفاعی ادارے عملدرآمد لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹا ہے ۔ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے منتخب ہونے والے کونسلرز این جی اوز کے ملازم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کتے کو شہید محاورتاٍ کہا تھا جس کا مقصد امریکہ سے نفرت کا اظہار ہے۔