سانحہ راولپنڈی میں ملوث مذید 21 ملزمان کو شناخت کر لیا گیا

Published On 02 Dec 2013 11:06 AM 

راولپنڈی (دنیا نیوز)سانحہ راولپنڈی میں ملوث مذید 21 ملزمان کو شناخت کر لیا گیا،ملزمان میں وفاقی پولیس کے 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سانحہ راولپنڈی میں ملوث مذید 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزمان کو گواہوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں وفاقی پولیس اہلکار کے 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،سانحے میں اب تک گرفتار ہونیوالوں کی تعداد 35 ہو گئی جن میں وفاقی پولیس کے چار جبکہ راولپنڈی پولیس کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بجھوایا تھا۔