تحریک انصاف کا ڈرون ڈرامہ فلاپ ہو گیا: رانا ثناء اللہ

تحریک انصاف کا ڈرون ڈرامہ فلاپ ہو گیا: رانا ثناء اللہ
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حیات آباد ٹول پلازہ پر دھرنا دینے ، ڈرائیوروں سے پرس چھیننے سے ڈرون حملے نہیں رکیں گے۔ نیٹو کے پاس سپلائی کے لیے بہت سے راستے ہیں میری اطلاع کے مطابق نیٹو کو کوئی ایسی مشکلات نہیں کہ وہ اپنا راستہ تبدیل کریں ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ بنا کر رکھنے کی مجبوری نہیں۔ نیٹو ایک ملک کا نہیں بہت سے ممالک کا ادارہ ہے ان کے ساتھ تعلقات نہیں بگاڑے جا سکتے۔