پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد(دنیا نیوز)اہلسنت والجماعت کا مقتول عہدیداروں مفتی منیر معاویہ اور مفتی اسد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، مطالبات کے حق میں میتیں ڈی چوک پر رکھ کر احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا۔
اہلسنت والجماعت جماعت کے اسلام آباد میں قتل ہونیوالے دونوں عہدیداران کی میتیں لال مسجد سے ڈی چوک تک لائی گئیں، نماز جنازہ کے شرکاء نے صفیں بنا کر دھرنا دیا۔مولانا مسعود نے کہا کہ قاتلوں کی نشاندہی کر دی ہے اس کے باوجود ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی،پرویز مشرف کو سولہ سو اہلکاروں کی سیکورٹی فراہم کرتی ہے لیکن علمائے کرام کو سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی۔ ہم یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ پاکستان میں شام جیسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔ مولانا مسعود الرحمن عثمانی نے کہا کہ اہلسنت والجماعت چکوال کے عہدیداران کیخلاف جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں۔مولانا عبدالعزیز نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ کے بعد دونوں میتیں ضلع ایبٹ آباد کے علاقے سیڑھ روانہ کر دی گئیں۔