مستونگ میں زائرین کی بس پر حملہ، 18 افراد جاں بحق

مستونگ میں زائرین کی بس پر حملہ، 18 افراد جاں بحق
کوئٹہ: (دنیا نیوز) مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں بس کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے 80 کلومیٹر دور مستونگ کے علاقے میں زائرین کی بس میں دھماکا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق زائرین کی دو بسیں ایران سے تفتان کے راستے کوئٹہ آ رہی تھیں کہ انہیں نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بس پر حملے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے اور زخمیوں میں زیادہ تر لیویز اہلکار شامل ہیں زخمیون کو قریبی اہسپتال متقل کیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بس پر حملے میں 100 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ صدر ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی مستونگ بس دھماکے پر مذمت۔ واضح رہے یکم جنوری کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب اختر آباد میں زائرین کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔