مستونگ بم حملہ،ہلاکتوں کی تعداد28 ہو گئی،شہر میں شٹر ڈائون،لواحقین کا دھرنا

مستونگ بم حملہ،ہلاکتوں کی تعداد28 ہو گئی،شہر میں شٹر ڈائون،لواحقین کا دھرنا
مستونگ کے علاقے درین گڑھ کے مقام پر ایران سے کوئٹہ آنے والے زائرین کی بس پر گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 28 افراد میں سے 26 کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ 2 کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔میتیں سی ایم ایچ سے علمدار روڈ نیچاری امام بارہ منتقل کر دی گئی ہیں۔سی ایم ایچ میں 40 زخمی زیر علاج ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے میتوں کے ہمراہ علمدار روڈ پر دھرنا دیا۔جس کا فیصلہ ہزارہ قبیلے کے متعبرین کریں گے۔بس پر حملے کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے شہر میں شٹرڈائون کی کال دی ہے جس کے باعث عملدارروڈ ، ہزارہ ٹائون اور علی آباد میں کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ بلوچستان یونیورسٹی کے تحت ہونے والے آج ایم اے،ایم ایس سی کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔