پاکستان
خلاصہ
- اسے کہتے ہیںجوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ پیر محل میں سکاٹ لینڈ سے آیا تین فٹ کا دلہا پانچ فٹ کی دلہن کو بیاہ لے گیا۔ بائیس سالہ رحمان کی خوشی تو اپنی جگہ باراتی بھی لڈیاں ڈالتے رہے۔
پیر محل: (دنیا نیوز) تین فٹ کا دلہا اپنی دلہنیا کو لینے کے لئے سکاٹ لینڈ سے پیر محل پہنچ گیا۔ شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ شادی کی تقریب میں مہمانوں کا تانتا بندھ گیا۔ عزیرو اقارب سمیت اہل علاقہ کی خوشی کے لمحات قابل دید تھے۔ سکاٹ لینڈ سے آئے ہوئے 22 سالہ رحمن علی کی پیرمحل کے نواحی گاﺅں 330 گ ب کی ارم خالق جس کا قد 5 فٹ ہے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دلہا رحمن کا کہنا ہے کہ چھوٹا قد اس کی شادی میں رکاوٹ بنا ہوا تھا۔ آج دل کی مراد پوری ہو گئی ہے۔ اب ہم سفر مل گیا جس پر وہ بہت خوش ہے۔ اور وہ پانچ فٹ قد کی حامل لڑکی کو اپنی شریک حیات بنا کر بہت خوش ہے۔ نکاح پڑھانے والے مقامی قاری مختار احمد نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ پست قامت دلہا دلہن کا نکاح پڑھایا ہے اور میں ان دونوں کی زندگی میں ہمیشہ خوشیوں کی کی دعا کرتا ہوں۔ دلہے کے والد محمد اسلم نے بیٹے کو کامیاب زندگی گزارنے کی دعائیں دیں۔