پاکستان
خلاصہ
- پرویز مشرف ہسپتال سے باہر نہیں جا سکتے، ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹ تیار کر لی، خصوصی عدالت سے والدہ کی تیمار داری کے لئے مشرف کے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی جائے گی۔ پرویز مشرف نہیں، رپورٹ کل عدالت میں پیش ہوگی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت پیشی میڈیکل رپورٹ سے مشروط کر دی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مشرف ہسپتال سے باہر نہیں جا سکتے۔ عدالت پیشی کیلئے ڈاکٹروں کی اجازت انتہائی ضروری ہے۔ والدہ کی تیمارداری نہ کرنے کے باعث سابق صدر شدید صدمے میں ہیں۔ اس سلسلے میں راولپنڈی کے عسکری ادارہ برائے امراض قلب نے میڈیکل رپورٹ تیار کر لی ہے اور مشرف کی والدہ کی میڈیکل رپورٹ بھی کل موصول ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق والدہ کی تیمارداری کیلئے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی جائے گی۔