الطاف حسین نے تحفظ پاکستان بل کو کالا قانون قرار دیدیا

Published On 10 Apr 2014 05:51 PM 

ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کہتے ہیں جب تک متحدہ کا ایک بھی کارکن زندہ ہے بل منظور نہیں ہونے دیں گے۔

لندن: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحفظ پاکستان بل دو ہزار چودہ کو کالا قانون قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس بل کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے جب تک متحدہ کا ایک بھی کارکن زندہ ہے تحفظ پاکستان بل پاس نہیں ہونے دیں گے۔ تحفظ پاکستان بل ایک آمرانہ اقدام ہے تمام جماعتیں گول میز کانفرنس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔