وزیراعظم نے سود سے پاک قرضہ اسکیم کی منظوری دیدی

Published On 13 May 2014 03:14 PM 

وزیراعظم نے سود سے پاک قرض فراہم کرنے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔ 10 لاکھ افراد کو پچاس ہزار روپے فی کس سود سے پاک ساڑھے تین ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیراعظم نے سود سے پاک قرض فراہم کرنے کی اسکیم کی منظوری دی۔ جس کے تحت 10 لاکھ افراد کو سود سے پاک قرض دیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 10 لاکھ افراد کو 50 ہزار روپے فی کس سود سے پاک قرض دیا جائے گا۔ سود سے پاک قرض کی مد میں ساڑھے 3 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ قرض این ایف سی فارمولے کے تحت دیے جائیں گے۔ اسکیم پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ کے ذریعے شروع کی جائے گی۔ اسکیم کے تحت قرض کا اجراء جون کے تیسرے ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔