ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی حمایت ہر شہری کا فرض ہے۔ کہتے ہیں آئی ایس آئی اور پاک فوج سے دشمنی کرنے والوں کا مواخذہ ہونا چاہیے، عمران خان سے بہتری کی امید رکھتا ہوں۔
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے زریعے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پوری قوم ہر قسم کی قربانی کیلے تیار ہے اور آپریشن کی حمایت کرنا ہر شہری پر شرعی طور پر فرض ہوچکا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ملکی دفاع کیلے فوج عظیم جہاد کر رہی ہے، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونین کونسلز کی سطع پر دفاعی کمیٹیاں قائم کریں۔ انہوں نے کہا آپریشن کے دوران پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج کسی کے کہنے پر یہ آپریشن معطل نہ کرے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا طالبان نے مذاکرات کے نام پر بہت مہنگا اسلحہ خریدا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا میں 23 جون پیر کو صبع اسلام آباد آ رہا ہوں میری آمد کے حوالے سے غلط انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے۔