پنجاب بھر میں 18 اگست تک دفعہ 144 نافذ

پنجاب بھر میں 18 اگست تک دفعہ 144 نافذ
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد کسی بھی مقام پر چار یا چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی تاہم متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے والے پابندی سے مستثثنیٰ ہونگے۔ اسلحہ رکھنے یا لے کر چلنے، کیل لگے ڈنڈے، پٹرول بم اور تشدد میں استعمال ہونے والی اشیاء لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔ پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی کے اقدامات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش پر بھی کارروائی ہوگی۔ اشتعال انگیز تقاریر بھی ممنوع قرار دی گئی ہیں۔ سیاسی رہنما، خواتین اور بچوں کو بھی ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کر سکیں گے۔