گلو بٹ کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا

Published On 26 Sep 2014 06:52 PM 

سانحہ ماڈل ٹائون کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے گلو بٹ کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ماڈل ٹائون کے اہم کردار گلو بٹ کو لاہور کی کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار گلو بٹ کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ گلو بٹ کی نظر بندی غیر قانونی ہے اور اسے مزید حراست میں رکھنا غیر قانونی ہے اس لئے اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ گلو بٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران وہاں کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑے تھے اور اس کے بعد علاقے میں موجود جنرل سٹورز سے کولڈ ڈرنکس بھی زبردستی چھینے تھے۔