بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ، بھٹو ،بے نظیر ،زرداری ، نواز شریف اور عمران خان بھی اس گرائونڈ میں جلسے کر چکے ہیں
فیصل آباد (دنیا نیوز ) عوامی تحریک سیاسی جدوجہد کے لئے پہلا جلسہ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں کر رہی ہے ۔ سات ایکڑ پر پھیلا یہ وسیع و عریض گرائونڈ پاکستان کی سیاست کے سب دور دیکھ چکا ۔ بابائے قوم نے 1943 میں تحریک آزادی کا ایک بڑا شو اسی گرائونڈ میں کیا جسے اس مقام کا پہلا سیاسی جلسہ کہا جاتا ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، آصف زرداری نے اس سٹیج کو جلسوں کے لئے چنا ۔ جمہوری رہنمائوں نے اگر جلسے کئے تو آمر کے دور میں اسی گرائونڈ میں