اسلام آباد(دنیا نیوز)حنیف عباسی نے ایفیڈرین سمگلر کہنے پر عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔ کہتے ہیں عمران خان پندرہ دن میں معافی مانگیں یا ہرجانہ ادا کریں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے غلام مصطفٰی قدوال ایڈووکیٹ کے ذریعے عمران خان کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے۔ حنیف عباسی نے قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ دھرنے میں عمران خان نے تقریروں میں ان کے لیے منشیات فروش اور دیگر نازیبا الفاظ استعمال کیے ، عمران خان کے الفاظ سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا اور ذہنی اذیت کا شکار ہوئے ۔ حنیف عباسی نے عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف دو ہفتوں میں معافی مانگیں یا ایک ارب روپے کا ہرجانہ ادا کریں۔