گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے بیان پر گلوبٹ بوکھلا گیا، عدالت نے مزید گواہ طلب کرلیے

گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے بیان پر گلوبٹ بوکھلا گیا، عدالت نے مزید گواہ طلب کرلیے
قانون کے محافظوں کے سامنے دیدہ دلیری سے گاڑیوں کی توڑپھوڑ کرنے والا گلو بٹ اب بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، کبھی کہتا ہے گاڑیوں کے شیشے نہیں توڑے اور کبھی کہتا ہے صرف2 گاڑیوں کے شیشے توڑے ۔ دوسری جانب گلو کے وکیل بھی اسے سزا سے بچانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہیں ، ان کا کہنا ہے جو ڈنڈا پولیس نےعدالت میں پیش کیا وہ گلو کا نہیں ہے اور نہ ہی پولیس نے اس ڈنڈے کو فرانزک لیب میں بھجوایا ۔ عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے بیان قلمبند کروا دیا جس کے بعد مزید گواہان کو 28 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا۔