تحریک انصاف نے سیاسی جرگے کو مذاکرات کی بحالی کا مینڈیٹ دیدیا

تحریک انصاف نے سیاسی جرگے کو مذاکرات کی بحالی کا مینڈیٹ دیدیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت سراج الحق کی طرح سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو حالات کچھ اور ہوتے۔ حکومت، سیاسی جرگے کو بھی سنجیدہ نہیں لے رہی ہے۔ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن سوال یہ ہے کہ حکومت گفت وشنید چاہتی بھی ہے یا نہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے کہتے ہیں کہ حوصلہ کرکے مذاکرات میں پہل کرے۔ انتخابی اصلاحات کے بغیر آئندہ کا الیکشن بھی متنازع ہوگا۔ اتنے دن گزر گئے، حکومت نے الیکشن ریفارمز پر ایک بھی قدم نہیں اٹھایا۔ حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کا الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان اچھی بات ہے۔ اُمید ہے کہ وہ اپنے اعلان پر قائم بھی رہیں گے۔