''پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی منصوبہ ساز تھی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قبول نہیں''

Published On 19 Nov 2014 03:14 PM 

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی منصوبہ ساز تھی اور وزیراعلیٰ مستعفی ہوں ۔ کہتے ہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قبول نہیں کمیشن کی رپورٹ سامنے لائی جائے۔

لندن: (دنیا نیوز) پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا پنجاب حکومت جسٹس علی باقر نجفی کی پورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لاتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی منصوبہ ساز تھی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قبول نہیں، وزیراعلیٰ مستعفی ہوں اور کمیشن کی رپورٹ سامنے لائی جائے۔ قاتلوں کی جے آئی ٹی میں شریک نہیں ہوں گے۔ طاہر القادری کل صبع 6 بجکر 50 منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔ ادھر ایوان وزیر اعلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کا کہنا تھا گو طاہر القادری کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں اور انہیں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے مگر اس حوالے سے کوئی بھی ایکشن لینا اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ پنجاب حکومت طاہرالقادری کی بیس نومبر کو آمد پر انہیں فری ہینڈ دے گی۔ وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کا بھی کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی جے آئی ٹی مکمل غیر جانبدار افراد پر مشتمل ہے اس پر بلاوجہ اعتر اض کیا جا رہا ہے۔