جمیعت علمائے اسلام (ف) کا ملک گیر دھرنوں اور جلسوں کا اعلان

جمیعت علمائے اسلام (ف) کا ملک گیر دھرنوں اور جلسوں کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے اہلخانہ پر کئی حملے ہوئے مگر کوئی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔ بلوچستان حکومت اور وزارت داخلہ معاملے پر چپ سادھے ہوئے ہیں۔ حملوں کی تحقیقات نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح پر احتجاجی جلسے کریگی۔ سب سے بڑا جلسہ ستائس فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ عبدالغفور حیدری کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی ساکھ برقرار رہنے کے لئے ہر سطح پر ساتھ دیا مگر جب تک یہ سامنے نہیں لایا جاتا کہ قائد جمیعت پر حملوں کے پس پردہ کون سی قوتیں ہیں احتجاج جاری رہے گا۔