حضرت میاں میر سرکار کے 391 ویں عرس کی تقریبات شروع

حضرت میاں میر سرکار کے 391 ویں عرس کی تقریبات شروع
لاہور: (دنیا نیوز) میر محمد المعروف حضرت میاں میر کے تین سو اکانویں عرس کی تقریبات ان کے آستانے پر جاری ہیں۔ ملک کے طول و عرض سے بڑی تعداد میں زائرین عرس کی تقریبات میں شرکت کر کے روحانی فیوض و برکات سمیٹ رہے ہیں۔ حضرت میاں میر کے عرس کے موقع پر قریبی بازاروں میں اندرسوں، میٹھے پکوڑوں اور قتلمبوں کی دکانیں بھی سجائی گئی ہیں۔ مزار کے احاطے میں زائرین نے کہیں عقیدت کے دئیے روشن کئے تو کہیں ڈھول کی تھاپ پر دھمال سے رنگ باندھا۔