آرمی چیف کی آرمی پبلک اسکول میں شہدا کیلئے قران خوانی میں شرکت

Published On 08 Jan 2015 07:21 PM 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور نیشنل ایکشن پلان آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

پشاور: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمٰن نے انکا استقبال کیا۔ آرمی چیف راحیل شریف کو آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون میں پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ قومی ایکشن پلان پر بھرپور عملدرآمد کے لیے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں جنرل راحیل شریف اور انکی اہلیہ نے آرمی پبلک سکول حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ جنرل راحیل شریف نے شہدا اور زخمی ہونے والوں کی جرات کو سراہا اور کہ افواج پاکستان شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔