این اے122 ، انکوائری رپورٹ کمیشن نے ٹربیونل میں جمع کرا دی

این اے122  ، انکوائری رپورٹ کمیشن نے ٹربیونل میں جمع کرا دی
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک کے روبرو انکوائری کمیشن کے جج غلام حسین اعوانے این اے 122 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور ریکارڈ کا معائنہ کر کے رپورٹ جمع کروا دی۔42 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد این اے 122 کے کل، 1 لاکھ 80 ہزار 115 ووٹ درست قرار پائے جس میں سے سردار ایاز صادق کو 92 ہزار 393 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ عمران خان 83 ہزار 542 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اس کے علاوہ 4 ہزار 180 ووٹ دیگر امیدواروں کو ملے انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ 3 ہزار 6 سو 42 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ 23 ہزار 525 کاؤنٹر فائلوں پر دستخط اور مہر موجود نہیں۔ 2 ہزار 693 کاونٹر فائلز پر صرف عملہ کے دستخط موجود نہیں۔750 ووٹ ایسے نکلے جن پر پرزئیڈانگ آفیسر کی مہر نہیں لگی۔ فارم 14 میں 806 ووٹ اور کاونٹر فائلز کے سیریل نمبرز مطابقت نہیں رکھتے۔ 1395 ووٹوں پر عملہ دستخط موجود نہیں۔ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد عمران خان اور سردار ایازصادق کے وکلا اپنے اپنے انداز میں انکوائری رپورٹ کو اپنے اپنے حق میں درست قرار دیتے رہے۔ ٹربیونل نے این اے 122میں دھاندلی کے خلاف کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرنیوالے جج غلام حسین اعوان کا بیان قلمند کرنے کے لیے طلب کر لیا ۔ رپورٹ پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں