داعش کمانڈر دو ساتھیوں سمیت لاہور، تحریک طالبان کے چار دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار

داعش کمانڈر دو ساتھیوں سمیت لاہور، تحریک طالبان کے چار دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار
اسلام آباد کو دہشتگردی سے بچا لیا گیا ، سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ سیکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے علاقے کھنہ ڈاک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو راولپنڈی اسلام آباد میں دہشتگردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے داعش کے اہم کمانڈر یوسف سلفی کو دو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔یوسف سلفی چھ ماہ قبل شام سے براستہ ترکی پاکستان پہنچا تھا۔