پاکستان
خلاصہ
- نام نہاد جرگے کے نام پر گھوٹکی کے نواحی گاؤں وریا لغاری میں چوری کے الزام جرگے نے دو نوجوانوں کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دے دیا۔ دونوں نوجوان نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا۔۔
گھوٹکی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود جرگے روکے نہ جا سکے اور نام نہاد پنچایتوں کے تفتیش کے بغیر فیصلوں کے ذریعے لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیل کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گھوٹکی کے نواحی گاؤں لغاری میں چوری کے الزام کا مبینہ جرگہ بااثر وڈیرے انور لغاری کی سربراہی میں ہوا۔ جرگے نے چوری کے الزام میں دو نوجوانوں عبدالغنی اور محرم لغاری کے ہاتھ کاٹنے کی سزا سنا دی جس کے بعد دونوں نوجوانوں کو وڈیرے کے حکم کی پاسداری کے لیے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ چوری کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وڈیرے کے نام نہاد جرگے کے فیصلے کا نوٹس لیا جائے اور دونوں نوجوانوں کو وڈیرے کی قید سے آزاد کرایا جائے۔