دنیا نیوز کی کوششیں بارآور ، یمن میں محصور 11 پاکستانیوں کو پاسپورٹ مل گئے

Published On 02 Apr 2015 02:24 PM 

دنیا نیوز کی خبر پر یمن میں پاکستانی سفارتخانے نے کفیل سے رابطہ کر کے پاکستانی خاندان کے پاسپورٹ ان کے حوالے کر دئیے

یمن (دنیا نیوز ) دنیا نیوز کی کوشش رنگ لے آئی ، یمنی کفیل نے ملتان سے تعلق رکھنے والے گیارہ افراد کے پاسپورٹ واپس کر دیئے ہیں ۔ یمن میں محصور ملتان کے رہائشی سہیل اکرم اور دیگر افراد کے پاسپورٹ یمنی کفیل صالح محمد ارشد نے اپنے قبضے میں لے رکھے تھے ۔ پاکستان شہری کشیدہ حالات کی وجہ سے واپس آنا چاہتے تھے تاہم کفیل نے پاسپورٹ ان کے حوالے نہ کیے ۔ دنیا نیوز نے پاکستانی محصورین کو درپیش پریشانی کی خبر نشر کی اور ان کی آواز بنا جس پر یمن میں پاکستانی سفارتخانہ حرکت میں آیا اور کفیل سے رابطہ کر کے محصورین کے پاسپورٹ ان کے حوالے کر دیئے گئے ۔ سہیل اکرم نے ملتان میں اپنے بھائی جمشید کو فون کرکے پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کی ہے ۔ پاکستانی محصورین کے اہل خانہ نے اس مسئلے کو اجاگر کرنے پر دنیا نیوز کا شکریہ ادا کیا ہے ۔