بہاولپور: پھانسی کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

بہاولپور: پھانسی کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
بہاولپور: (دنیا نیوز) قائم پور کے مجرم لونے خان نے اپنے بہنوئی خان محمد کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر 2001 میں قتل کردیا تھا۔ مجرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2002 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ لونے خان کی پھانسی گزشتہ ماہ 25 مارچ کو ہونا تھی جو مجرم کی بہن اور مقتول خان محمد کی بیوہ اور تین بیٹیوں کی طرف سے چار ایکڑ اراضی لیکر صلح نامہ لکھ دینے کی وجہ سے روک دی گئی تاہم مقتول خان محمد کے والدین کی طرف سے معافی نہ ملنے پر اسے آج پھانسی کی سزا دی دی گئی۔