ریحام خان نے ایف بی آر کو ٹیکس تفصیلات جمع کرا دیں

Published On 25 May 2015 12:46 PM 

اسلام آباد(دنیا نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ایف بی آر کے نوٹس کا جواب دیدیا ، نوٹس کے جواب کے ساتھ دستاویزات بھی لف کی گئی ہیں۔

ایف بی آر کی طرف سے ریحام خان سے ان کے انکم ٹیکس کے حوالے سے ایک نوٹس کے ذریعے استفسار کیا گیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے ایف بی آر کو آگاہ کر دیا ہے کہ انہوں نے کس سال میں کتنا انکم ٹیکس جمع کرایا ۔ ریحام کی طرف سے ایف بی آر کو بھیجی جانے والی دستاویزات کے مطابق ریحام خان نے دو ہزار بارہ تیرہ میں تین لاکھ پینتیس ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا جبکہ دو ہزار تیرہ چودہ میں ریحام خان نے چار لاکھ نو ہزار پانچ سو روپے ٹیکس جمع کرایا ۔ پیپلزپارٹی کے قائدین کی طرف سے بھی ایک پریس کانفرنس میں ریحام خان سے انکے انکم ٹیکس کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے تھے جس پر ریحام خان نے اپنی ٹیکس تفصیلات سے ایف بی آر کو باضابطہ آگاہ کر دیا۔