میانمر پاکستان سے جے ایف17 تھنڈر خریدنے والا پہلا ملک

Published On 09 Jul 2015 05:04 PM 

میانمر پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر خریدنے والا پہلا ملک بن گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) میانمر پاکستان سے ابتدائی طور پر چودہ سے سولہ طیارے خریدے گا جبکہ پاکستان دو درجن سے زائد طیارے فروحت کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے بھی خدمات پیش کرے گا۔ طیاروں کی فروحت کے حوالہ سے دونوں ممالک نے مارچ میں مذاکرات شروع کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق جے ایف 17 کی فروخت کے لیے مزید ممالک سے بات چیت بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: جے ایف 17 تھنڈر پیرس ایئر شو میں مرکز نگاہ