پاکستان
خلاصہ
- ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ، آرڈیننس کا اطلاق بینکوں کی ادائیگیوں پر ہوگا
اسلام آباد (دنیا نیوز ) صدر مملکت ممنون حسین نے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈینس جاری کر دیا ، آرڈیننس فوری نافذ العمل ہوگا ۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس جاری کر دیا ، ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کے آرڈینس کا اطلاق بینک ادائیگیوں پر ہوگا جو فوری نافذ العمل ہے ۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے بینک ادائیگیوں پر اعشاریہ 6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے خلاف ملک بھر میں تاجر اتحاد نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں سے مذاکرات کئے اور ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا یقین دلایا تھا ۔ آرڈیننس کے مطابق بینک ادائیگیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس اعشاریہ 6 فیصد سے کم کر کے اعشاریہ 3 فیصد کر دیا گیا ہے ۔