پاکستان
خلاصہ
- شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ، پاک فضائیہ کی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت 14 دہشت گرد مارے گئے۔
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب موثر انداز میں جاری ہے اور پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں میں اہم طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فرار ہوتے ہوئے دہشتگرد ساتھیوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے۔