سعودی حکومت کا شہدا کے لواحقین کو تین لاکھ ریال دینے کا اعلان

Published On 15 Sep 2015 10:27 AM 

مکہ مکرمہ (دنیا نیوز)مسجدالحرام میں پیش آنے والے حادثے نے ہر صاحب دل کو غمگین کر دیا، شہداء کے لواحقین کو سعودی حکومت کی جانب سے تین لاکھ رالا دیئے جائیں گے۔

 

مکہ میں موجود عازمین حج بھی مسجد الحرام کے احاطے میں پیش آنے والے حادثے پر غمزدہ ہیں تاہم انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کو سراہا۔

ادھر سعودی انشورنس کمپنی تین کروڑ تیس لاکھ رالا حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دے گی ، سعودی میڈیا کے مطابق ایک سو گیارہ افراد کے لواحقین کو تین لاکھ رالہ فی کس دیئے جائیں گے۔