منیٰ ، شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 310 حاجی شہید ، 450 زخمی

Published On 24 Sep 2015 01:25 PM 

مکہ مکرمہ (دنیا نیوز) منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 310 حاجی شہید جبکہ 450 زخمی ہوگئے ہیں۔

 

منیٰ میں بھگدڑ مچنے سے تین سو دس حاجی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ، حادثہ شیطان کو کنکریاں مارنے سے پہلے پیش آیا ، زخمیوں کو موبائل ہسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ، وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی حجاج کی خیریت دریافت کرنے اور عیادت کی ہدایت کی ہے۔

حادثہ شیطان کو کنکریاں مارنے سے پہلے اس وقت پیش آیا جب حجاج کرام رمی جمرات کے لئے راستے میں ہی تھے کہ مکتب نمبر 93 کے قریب سٹریٹ نمبر 204 میں اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

گرمی ، حبس اور گھٹن کے باعث متعدد حجاج بے ہوش ہو کر گر پڑے ، اس دوران جو گرا وہ اٹھ نہ سکا ۔ انسانوں کا سیلاب ایک دوسرے کو روندتا ہوا گزرتا رہا۔

 

حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو موبائل ہسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ سعودی ٹی وی کے مطابق منیٰ کے مقامی ہسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دی گئی ہے

 

برطانیہ میں موجود وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے سانحہ منی پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سفیر کوپاکستانی حجاج کی خیریت دریافت کرنے اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد بھی کنکریاں مارنے کا عمل جاری ہے۔

 
حج کے دوران بھگدڑ کے بعد حجاج اکرام کی ویڈیو: