لاہور: پی ٹی آئی کے 2 کارکنوں کو قتل کرنے والا تارا بٹ گرفتار

Published On 04 Nov 2015 09:25 PM 

لاہور یکی گیٹ میں فائرنگ کر کے پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم تارا بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

لاہور: (دنیا نیوز) پولیس حکام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو کارکنوں خرم اور عارف کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم تارا بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تارا بٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ انتخابی دفتر کھولنے پر جھگڑا کیا تھا جس کے بعد اس نے فائرنگ کر کے تحریک انصاف کے دو کارکنوں عارف اور خرم کو قتل کر دیا تھا جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔