دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں

Published On 26 Jan 2016 12:48 PM 

حکمران مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم و ستم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی آزادی سلب کر کے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منا کر دراصل جمہوریت کے ساتھ مذاق کرتے ہیں

 

سری نگر (دنیا نیوز) مقبوضہ آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ۔

26 جنوری انیس سو پچاس میں بھارتی پارلیمنٹ نے برطانیہ سے آزاد ی کے بعد آیئن ہند کو حتمی شکل دے دی ۔ یوں ہندوستان دنیا کے نقشے پر پہلی مرتبہ جمہوری ملک کے طور پر ابھرا ، اس دن کو بھارت میں سرکاری سطح پر پورے جوش و خروش سے یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ آزاد و مقبوضہ جموں و کشمیر اور پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری اسے یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ۔

بھارت ایک طرف تو جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے لیکن دوسری جانب وہ گزشتہ چھ دہائیوں سے کشمیریوں کو ان کا بینادی حق یعنی حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کرتا آ رہا ہے ۔

بھارتی جمہوریت کے پیرو کاروں نے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو صرف اس لئے شہید کیا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں ۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ نئی دلی کے حکمران مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم و ستم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی آزادی سلب کر کے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منا کر دراصل جمہوریت کے ساتھ مذاق کرتے ہیں ۔