کینسر کا عالمی دن: جنوبی پنجاب میں کینسر کے علاج کا کوئی اسپتال ہی نہیں

کینسر کا عالمی دن: جنوبی پنجاب میں کینسر کے علاج کا کوئی اسپتال ہی نہیں

ملتان: (دنیا نیوز) نشتر اسپتال کا کینسر وارڈ صرف 27 بیڈز پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 100 بیڈز کا سینٹر بنانے کی منظوری دی تھی جس کا تخمینہ لاگت 97 کروڑ روپے لگایا گیا لیکن پانچ سال بعد بھی کینسر سینٹر کے منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکا جس پر کینسر وارڈ میں زیر علاج مریض حکومت کی عدم دلچسپی اور سہولیات کے فقدان پر پریشان ہیں۔

ای ڈی او ہیلتھ کیمطابق کینسر سینٹر کا منصوبہ شروع کرنے کیلئے فنڈز درکا ہیں جس کیلئے پنجاب حکومت کو درخواست کر دی ہے۔

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے سالانہ 35 ہزار مریض علاج کی غرض سے کینسر وارڈ میں داخل ہوتے ہیں لیکن اسکے باوجود حکومت نے کینسر سینٹر بنانے کی بجائے خریدی گئی مشینری کو ہی وارڈ میں منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔