پشاور: تہکال بالا میں مسجد پر دستی بم حملہ، 18 افراد زخمی

Published On 02 May 2016 02:33 AM 

پشاور کے علاقے تہکال بالا میں مسجد پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ حملے میں 18 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد کی فائرنگ سے ایک مبینہ حملہ آور زخمی ہو گیا۔

پشاور: (دنیا نیوز) تہکال بالا کے علاقے میں مسجد پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ جس میں اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال شفٹ کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں درس چل رہا تھا کہ زور دار دھماکے کی آواز آئی۔ ایس پی کینٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے مسجد پر دستی بم پھینکا۔ مقامی افراد کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہو گیا۔ جس کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔